فائل فوتو
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
لاہور میں کئی دن سے جاری گرمی کی لہر کے بعد رات کو تیز آندھی چلی اور ہر طرف گردوغبار چھا گیا۔
مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاوں کا راج ہے، اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ پہلے ہلکی پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گردوغبار اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کےعلاقے میں آندھی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ رہکارڈ کی گئی۔
واسا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ایئر پورٹ پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
قصور، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شیخوپورہ اور قصور سمیت گرد ونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، لیسکو ریجن میں متعدد جگہوں پر بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔
لیکسو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریجن بھر میں تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 2169 فیڈرزمیں سے295فیڈرز پر سپلائی متاثر ہوئی ہے، بارش رکتے ہی بند ہونیوالے فیڈرز پر بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان نے تنبیہ کی کہ دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرمی کی میں تیز کے ساتھ ا ندھی
پڑھیں:
عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان ، شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری جاری کیے۔ عدالت نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے 32 مقدمات درج ہیں، جس میں بشریٰ بی بی تھانہ ٹیکسلا میں 26 نومبر کانسٹیبل قتل کیس میں بھی نامزد ہیں۔