پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2025ء) پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں، پاکستان کے 3 شہر دنیا کے سب سے گرم ترین علاقے قرار۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے ماہ میں ہی پاکستان میں گرمی کی غیر معمولی شدت نے ناصرف شہریوں بلکہ ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل کے آخری دن یعنی 30 اپریل کو پاکستان میں گرمی کی شدت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
30 اپریل کو پاکستان کے 3 شہر دنیا کے 3 سب سے گم ترین علاقے قرار پائے، جبکہ 10 گرم ترین علاقوں میں پاکستان کے کل 6 شہر شامل رہے۔ نوابشاہ 48 عشاریہ 4 ڈگری سینیٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ پڈعدن اور روہڑی 47۔4 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کے دوسرے اور تیسرے گرم ترین علاقے قرار پائے۔(جاری ہے)
سبی، خان پور اور تربت بھی دنیا کے 10 گرم ترین علاقوں میں شامل رہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے خوفناک نتائج کا سامنا کرنے والے پاکستان کیلئے ایک اور تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے، پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے گرمی کی دنیا کے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔
متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔
Post Views: 6