بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 2ایٹمی قوتوں میں کشیدکی کم نہ ہوئی تو محدود جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو، عالمی برادری کشیدگی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی آزادانہ، غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں، 2 ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدکی کم نہ ہوئی تو صورتحال محدود جھڑپوں سے بڑھ کر جنگ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے، جنوبی ایشیا کے روایتی حریفوں میں کشیدگی ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتی ہے۔بلاول نے کہا تھا کہ اس دفعہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر لگایا، مودی نے اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے، جس کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دن فیصلہ کرلیں کہ آپ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے، نہ بین الاقوامی سطح پر یہ مانا جائے گا، نہ پاکستان کے عوام یہ مانیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تصادم جوہری جنگ کا بلاول بھٹو نے کا باعث
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (CSCC) کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لِنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لِن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفود نے انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک چین تعاون سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CSCC بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی تعمیراتی کمپنی چین شنگھائی