10 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
شدید گرمی کے موسم میں بچوں کے لیے خوشخبری آگئی، 10 روز کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی تعطیلات کا اعلان کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور چھٹیاں ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس کر رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں، گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تعطیلات کا اعلان گرمی کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری؛ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
پشاور:خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔
پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صوبے کے دیگر اہم علاقوں میں بھی شدید گرمی متوقع ہے۔
اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں چترال میں 33، تیمرگرہ میں 39، میرکھنی میں 35، بنوں میں 44، بالاکوٹ میں 38 اور تخت بائی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے۔