سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر ، کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیمنٹ انڈسٹری کی جانب سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی۔ یہ نیا نظام یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ایف بی آر نے سیمنٹ کی نئی قیمت سے متعلق ایس آر او 746(I)/2025 جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیمنٹ ساز کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ (کم قیمت پر رسیدیں جاری کرنے) کی روک تھام ہے۔اس سلسلے میں قیمتوں کا تعین پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس(پی بی ایس ) کی شائع کردہ قومی اوسط ریٹیل قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 2 کے کلاز (46) کی پہلی پرووائزو کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے، ایف بی آر نے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت وہ مقرر کی ہے جو پی بی ایس کی ویب سائٹ پر حساس قیمت اشاریہ(ایس پی آئی) کے تحت ہر ماہ کی پہلی اور سولہویں تاریخ سے قبل شائع شدہ قومی اوسط قیمت ہوگی۔ یہ قیمت ہر پندرہ روزہ مدت کے آغاز پر لاگو ہوگی۔ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن یکم مئی 2025 سے موثر ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کم از کم ریٹیل قیمت ایف بی ا ر
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں: وکیل فیصل ملک
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ آج 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت تھی، جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔
وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے بتایا کہ ایک نوٹیفکیشن آرہا ہے، ہمیں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس جیل سے دوبارہ اے ٹی سی راولپنڈی میں آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فیصل ملک نے مزید کہا ہے کہ ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم پنجاب حکومت کے ایسے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
Post Views: 6