کورونا اور انفلوئنزا وائرس کےکیسز پر اسپتالوں کو ہنگامی گائڈ لائنز جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر اسپتالوں کو ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے ڈی ایچ اوز کو مراسلہ لکھتے ہوئے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون، این ون کیسز پر اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈلائنز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ موسم سرما میں کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔
محکمہ صحت نے اپنی ہدایات میں کہا کہ صحت کے مراکز میں پی پی ایز اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مضبوط کریں جبک ہ عوامی آگاہی مہم شروع کرتےہوئے ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے پر زور دیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کی علامات سے متعلق بروقت طبی امداد کی اہمیت پر معلومات فراہم کریں، کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کے کیسز، اقدامات اور مسائل کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائیں، عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں۔
بھارت میں اجازت کے بنا نماز پڑھنے پر چار مسلمان گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایچ ون
پڑھیں:
پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن مؤقف پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ ان کی اپنی حکومت اندرونی اختلافات اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ طالبان حکومت چار سال گزر جانے کے باوجود اپنے عالمی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی اور اب بھی بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت افغانستان سے متعلق پالیسی پر مکمل اتفاق رائے رکھتی ہے، اور یہ پالیسی خالصتاً قومی مفاد اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جھوٹے بیانات سے متاثر نہیں ہوگا، حقائق اپنی جگہ قائم رہیں گے، اور اعتماد صرف عملی اقدامات سے ہی بحال ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب وزارت اطلاعات نے بھی افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استنبول مذاکرات کے حقائق کو مسخ کیا۔ وزارت نے وضاحت کی کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا اور تحویل کے لیے سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے حوالگی کی پیشکش بھی کی تھی۔