Daily Ausaf:
2025-11-03@18:25:03 GMT

ایران میں گلوکار کو گستاخ رسول ﷺ پر سزائے موت سنا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا۔اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کا الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیو گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز لینڈ کرگئی تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گلوکار کو

پڑھیں:

عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-2
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) غازی علم الدین شہید کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں عاشقان رسول کو غازی علم دین کے راستے کو اپنا نہ ہوگا امریکہ سمیت اسلام دشمن ممالک توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے مسجد انوار ختم نبوت ٹنڈو آدم میں راجپال گستاخ رسول کو قتل کرنے والے عظیم مجاہد غازی علم الدین شہید کی یوم شہادت 31 اکتوبر کے حوالے سے عظیم الشان محافظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی مرکزی نائب امیر حافظ محمد طارق الحمادی ختم جچوت لائیرز فورم کے چیئرمین میئومنظور احمدراجپوت ایڈوکیٹ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مجلس شوری کے رکن جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کے رہنما مولانا مفتی محمد یعقوب مگسی پاکستان کے نامور خطیب قاری عطاء الرحمن جامعہ علم وعمل کے مولانا حبیب الرحمن سعید جامعہ مدنیہ کے مولانا منظور احمد کمبوہ مولانا احمد اللہ بلوچ مولانا فضل اللہ بلوچ الحاج سلیمان روشن میڈیکل کے ڈاکٹر علی شان مولانافیضان قریشی مولانامحمدحیات قمر پاسبان ختم نبوت کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر محافظین ختم نبوت کے محرم علی راجپوت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین شہید نے گستاخ رسول راجپال کو جہنم واصل کر کے جو تاریخ رقم کی ہے قیامت تک اسے یاد رکھا جائے گا مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ ہماری خراج تحسین کا غازی علم الدین کو کوئی فائدہ نہیں اس سے ہم اونچے ہو رہے ہیں اور عاشقان رسول میں اپنا نام لکھوا رہے ہیں غازی علم الدین شہید کو تو آخری رات کال کوٹھڑی میں رسول اللہ کی زیارت ہوئی یہی ان کی نجات کے لیے کافی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی غازی علم الدین جیسے سچے عاشقان رسول کی ضرورت ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت؛ نیتن یاہو نے بل کی حمایت کردی
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے بل کی منظوری کی حمایت کر دی
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانے کی وارننگ
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • مرزا رسول جوہؔر کی یاد میں
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری