7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہاکہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عمران خان نے کہا ہے کہ 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی، حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے انہوں نےکہاکہ عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں،ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیش رفت وہ بتاتے ہیں۔اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔