راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی،ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عرفان صدیقی حکومت مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں،عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں،ہماری جو ملاقات ہوئی  ہے  لااینڈ آرڈر صورتحال پر ہوئی ہے،لاآینڈآرڈر صورتحال پر ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہئے،ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

بیورو کریٹس کی بطور وی سیز تقرری، سندھ کی جامعات میں احتجاج ، تدریسی عمل 5 دن سے معطل

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47کی حکومت ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہئے،ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہئے، بات آگے بڑھانے کیلئے جلدبازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے،ٹرمپ کے دعوت ناموں سے متعلق ان کی الیکشن کمیٹی فیصلہ کرتی ہے۔

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جاری الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔وکیل عمر ایوب  نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا، ہم نے اثاثوں سےمتعلق 120دن کے اندر جواب دیا، الیکشن کمیشن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا، 120دن بعد نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیرسماعت ہے،وکیل عمر ایوب نے کہاکہ ایبٹ آباد میں دائر کیس مکمل طور پر مختلف ہے،عدالت نے کہاکہ یہ کیس ابیٹ آباد بھیجیں یا اسے یہاں منگوا لیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

امریکہ بار بار پاکستان کی تعریفیں کیوں کر رہاہے ؟ اعزاز سید کا وی لاگ میں انکشاف 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی چیئرمین کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو تو وہ شہنشاہت ہے، بیرسٹر گوہر
  •  بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا 
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
  • الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
  • اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا
  • وفاقی حکومت قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے سرگرم
  • اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا