Nawaiwaqt:
2025-04-25@09:45:08 GMT

6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر آپ کا منتظر

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر آپ کا منتظر

ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے، خاص طور پر سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کو یہ ضرور پسند آئے گا 21 جنوری اور 25 جنوری کو آپ آسمان پر 6 سیاروں کو دیکھ سکیں گے۔6 میں سے 4 سیاروں یعنی زہرہ، مشتری، زحل اور مریخ کو دیکھنے کے لیے آپ کو دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کھلی آنکھوں سے انہیں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے۔البتہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔زہرہ اور زحل تو ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب موجود ہوں گے۔سیاروں کی اس طرح کی قطار بہت زیادہ غیرمعمولی نہیں مگر متعدد سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ہر سال نہیں ملتا، جس وجہ سے یہ پلانیٹ پریڈ بہت خاص ہے۔اگر آپ سیاروں کو آسمان پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد ہوگا۔زہرہ اور زحل جنوب مغرب میں جگمگا رہے ہوں گے جبکہ مشتری جنوب مشرقی آسمان پر چھایا ہوا ہوگا اور مریخ مشرق میں نظر آئے گا۔سیاروں کے نظر آنے کا یہ سلسلہ 3 گھنٹوں تک برقرار رہے گا جس کے بعد زہرہ اور زحل مغرب میں غروب ہو جائیں گے۔ان سیاروں کے بہترین نظارے کے لیے کوشش کریں کہ شہروں کی روشنی سے دور کسی تاریک جگہ کا رخ کریں اور جنوب مشرقی افق پر نظر رکھیں۔زہرہ آسمان پر چاند کے بعد دوسرا روشن ترین نظارہ پیش کرتا ہے اور اس کی جگمگاہٹ زحل سے 110 گنا زیادہ ہوگی۔یہ دونوں سیارے حیران کن حد تک ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور دوربین یا آنکھوں سے بھی دنگ کر دینے والا نظارہ پیش کریں گے۔4 سیاروں کو دیکھنے کے لیے تو دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی مگر نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے بیرونی مدد لینا ہوگی۔نیپچون زحل اور زہرہ کے بالکل اوپر ہوگا جبکہ یورینس کو آپ مشتری کے اوپر دریافت کرسکتے ہیں۔مریخ 2022 کے بعد اب سب سے زیادہ روشن ہے، یعنی زمین براہ راست مریخ اور سورج کے درمیان آچکی ہے اور اس وجہ سے سرخ سیارہ مشرق میں زیادہ جگمگاتا نظر آرہا ہے۔سیاروں کی یہ پریڈ یہاں ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ 31 جنوری کو چاند بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائے گا جو زحل سے محض ایک ڈگری دور نظر آئے گا۔یکم فروری کو چاند زہرہ کے قریب ہو جائے گا جس سے رات کو آسمان پر ایک اور خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیاروں کو کے بعد

پڑھیں:

پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) ویٹیکن نے بالآخر اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ پیر کے روز وفات پانے والے پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کر دی جائیں گی۔ ان لوگوں کے لیے اوقات کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے، جو آنجہانی پوپ کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ویٹیکن کے اعلان کے مطابق پوپ کے تابوت کو بدھ کی صبح ہی سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں منتقل کر دیا جائے گا اور مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے نصف شب تک اسے عوام کے دیدار کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

البتہ جمعرات اور جمعے کے روز باسیلیکا کو ویٹیکن کے وقت کے مطابق صبح سات بجے سے کھول دیا جائے گا۔

جمعے کے روز باسیلیکا کو شام سات بجے ہی بند کر دیا جائے اور اس طرح عوامی دیدار کا سلسلہ بند ہو جائے گا اور سنیچر کے روز ان کی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس کی وفات پر عالمی رہنماؤں اور عوام کا خراج عقیدت

پوپ کی آخری رسومات میں عالمی رہنماؤں کی شرکت

کیتھولک چرچ کے سربراہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں فالج کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

حال ہی میں انہیں ڈبل نمونیا جیسی بیماری ہوئی تھی، جس کے بعد سے ان کی صحت خراب رہنے لگی تھی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پرنس آف ویلز، اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر جیسے عالمی رہنما نے پوپ فرانس کی آخری رسومات میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

البتہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمنی کے ممکنہ اگلے چانسلر فریڈرش میرس اس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا، یورپی یونین کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیر لائن، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی جیسے رہنماؤں بھی آخری رسومات میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ایک قدامت پسند اور غیر روایتی پوپ کا انتقال

ہزاروں سوگوار پہلے ہی ویٹیکن سٹی پہنچ چکے ہیں اور وہ سب پھول، صلیب اور موم بتیاں لے کر ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

پوپ کے آخری لمحات کی تفصیلات

ہولی سی کے سرکاری میڈیا ویٹیکن نیوز نے پوپ فرانسس کے انتقال سے پہلے کے آخری لمحات کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پوپ نے پیر کی صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے بیماری کو محسوس کرنا شروع کیا، جو اتوار کے دن سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عقیدت مندوں کے ایک ہجوم کا استقبال کرنے کے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد شروع ہوئی۔

اس سے پہلے شام کو انہوں نے خاموشی سے کھانا کھایا تھا۔

کوما میں جانے سے پہلے پوپ فرانسس نے اپنے بستر سے ہی اپنی ذاتی نرس ماسیمیلیانو سٹریپیٹی کو ہاتھ ہلا کر اشارہ کیا۔ ویٹیکن نیوز نے اسے "الوداعی اشارہ" قرار دیا۔

پوپ فرانسس کا ’نسل کشی‘ کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اس سے قبل اتوار کے روز پوپ نے اپنی حوصلہ افزائی کرنے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر کا دورہ کرانے کے لیے اپنی ذاتی خصوصی نرس کا شکریہ ادا کیا تھا، جو ان کا اسکوائر کا آخری دورہ ثابت ہوا۔ فرانسس کے حوالے سے کہا گیا کہ "مجھے واپس اسکوائر پر لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والا کا منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار
  • بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا
  • اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • چکوال: سالٹ رینج میں نایاب جنگلی بھیڑیا ایک بار پھر نظر آ گیا
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • بہاولپور: چرواہوں نے نایاب نسل کے انڈین سرمئی بھیڑیے کو ہلاک کر دیا
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا
  • 25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیران کُن نظارہ، کس وقت دیکھا جاسکے گا؟