بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
کراچی:سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔