حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حج 2025ء میں حجاج کرام کو ہر سطح کی سہولت اور معاونت فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حج تیاریوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ تیار کر کے چند روز میں پیش کی جائے۔
وزیرِ اعظم نے حج کے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور انتظامات پر بریفنگ طلب کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں ،حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق بہترین تربیتی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی کے لیے اہل افسران کو تعینات کیا جائے اور معاونین کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔