فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے۔

وکالت نامے پر اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دستخط کروائے گئے، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہوں گے۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

اب مریم نواز القادر یونیورسٹی کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں،

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم بھی دیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ زائد قید کاٹنا ہوگی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں ثابت نہیں ہوا پیسا جرم کا ہے، علی ظفر

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ القاد ٹرسٹ کیس سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،

عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بھی حکومتی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ریفرنس میں الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کرپشن کی رقم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جرمانے میں ایڈجسٹ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اپنے اثر و رسوخ سے حقائق چھپا کر خفیہ معاہدے کو وفاقی کابینہ سے منظور کروایا۔

سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔ بشریٰ بی بی پر بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ملین پاؤنڈ پی ٹی آئی بی بی کو

پڑھیں:

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کارروائی کا بائیکاٹ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے لیکن  کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے،سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کو 2بار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 10 لاکھ ڈالر میں امریکی گولڈ کارڈ ویزا، ٹرمپ نے حکمنامہ پر دستخط کردیے
  • سنگل بینچ نے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، ہائیکورٹ
  • 10 لاکھ ڈالر میں امریکی گولڈ کارڈ ویزا، ٹرمپ نے حکمنامہ دستخط کردیے
  • چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری
  • اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج
  • 27 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے: فیصل جاوید
  • جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کارروائی کا بائیکاٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل، جسٹس طارق محمود جہانگیر ی دیگر وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے
  • حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں( عمران خان کا چیف جسٹس کو خط)