پاکستان اور ہالینڈ میں سیاسی مشاورت، عالمی حالات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان اور ہالینڈ کے مابین 2 طرفہ سیاسی مشاورت کا 11 واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان جبکہ مسٹر کرسٹیان ریبرگن نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔
سیاسی مشاورت کے دوران خطے اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں اطراف سے 2 طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیے: ہالینڈ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
دونوں ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلوں کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ سیاسی، معاشی، موسمیاتی، زرعی، تعلیمی، موسمیاتی اور ثقافتی شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک ہالینڈ سیاسی مشاورت پاکستان ہالینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ہالینڈ سیاسی مشاورت
پڑھیں:
وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گندم، مکئی، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کے کاشت کار سخت پریشان ہیں، حکومت کسانوں اور زراعت کو بربادی سے بچائے۔
اس سے قبل نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ قول و فعل کے تضاد نے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، سندھ کے عوام کو شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کا حق مل جائے تو پی پی پی کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رُکاوٹ ہیں۔
پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت نے بھارت کے غرور کو دھول چٹا دی: ناصر اقبال بوسیال
مزید :