کراچی میں مرچوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، کئی موٹر سائیکلوں کو حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی : کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے لدا ٹرک الٹ گیا ـ
زرائع کے طابق جس کے باعث کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، ٹرک کا ڈیزل بہہ جانے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں۔
ٹرک کو پیش آئے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکات کا سامنا ہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں۔
ٹرک ڈرائیور کے مطابق ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، زائرین عرافات سے مدینہ جارہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ڈاگئی طوطالئی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔