اسلام آ باد:

تحریک اںصاف کی قیادت نے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن کا الائنس بنا رہے ہیں، ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بنایا جارہا ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔

یہ بات شبلی فراز، عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہی۔

عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے، القادر ٹرسٹ کیس کی سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے، حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے؟چھ ماہ گزر چکے ہیں پبلک ڈیولپمنٹ سینٹر میں کوئی کام نہیں ہوسکا انٹرنیٹ ٹھپ پڑا ہے، میڈیا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہیں۔

بیرسٹر گوہر

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے سامنے پراسیکیوشن کو بلاشک و شبہ کے کیس سامنے رکھنا پڑتا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس نہیں ہے بلکہ ٹرسٹ کا کیس ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے مس یوز آف اتھارٹی کی ہے پراسکیوشن ثابت نہیں کر پائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی کرپشن کی ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ سیاسی موٹیویٹڈ کیسز ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کمیشن نہ بننے کے حوالے سے کہا جا رہا کہ حکومت کہہ رہی کہ کمیشن نہیں بن سکتا، کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سات روز کا وقت ہے حکومت کے پاس۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بھی کوشش کرے خوش آئند ہے، چاہے عالمی سطح پر کوئی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرے وہ بھی خوش آئند ہے کیوں کہ وزرائے اعظم کو سزائیں دینا غیر آئینی ہے مریم نواز کو سزا ہوئی تو وہ سیاسی خاتون ہیں، بشریٰ بی بی سیاسی خاتون نہیں ہیں، عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں، اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پی ٹی آئی ہے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی، اس وقت عدلیہ پر سوالیہ نشان ہے کہ وہ کمپرومائز ہوچکی ہے، اس وقت حکومت سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی ہے ، پارلیمنٹ سنجیدہ مسائل کو ڈسکس کرنے کے لیے ہوتی ہے مگر اس وقت پارلمنٹ میں کوئی عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی خیبر پختونخوا میں اس وقت سکیورٹی کے مسائل بہت زیادہ ہیں اس وقت ایک صوبے سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اس وقت القادر کیس کے حوالے سے سروے کرایا جائے تو 90 فیصد لوگ اس کو جھوٹا قرار دیں گے، ہم بہت جلد دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن کا الائنس بنا رہے ہیں، ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بنایا جارہا ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کے خلاف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ