سندھ ہائیکورٹ‘عارف علوی کی حفاظتی ضمانت منظور‘گرفتاری کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںسابق صدر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ کا اندراج، عدالت نے سابق صدر کی30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عارف علوی کی حفاظتی ضمانت25 ہزار روپے میں منظور کی گئی ہے۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عارف علوی
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔