بجلی کے بل میں ناجائز جرمانے کیخلاف ضعیف شخص کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نورانی بستی چشتیہ کالونی کے رہائشی ضعیف شخص آفتاب احمد چوہدری نے بجلی کے بل میں ناجائز جرمانہ لگائے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ مجھے رواں مہینے بجلی کا جو بل جاری کیا گیا، اس میں واپڈا کے اہلکاروں نے بلاجواز بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد میں رشوت کا بازار گرم ہے، بل کی درستگی کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، جو رشوت دیتا ہے وہ بغیر میٹر کے بجلی استعمال کر رہا ہے جبکہ قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بلا جواز جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بل لاکھوں روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد کے افسران اور عملے کے خلاف کاروائی کر کے بل میں لگائے گئے غیر قانونی جرمانے کو ختم کر کے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔