نیشنل سٹیڈیم، 2انکلوژرز پر ڈیجیٹل سکرین نصب ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم ارشد خان نے کہا 2 انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل سکرین لگائی جائے گی۔ جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا۔ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئر لگائی جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑا نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا گیا
بھارت کے نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسندوں نے اتھلیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔شدید تنقید پر نیرج چوپڑا بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے کہا کہ میری دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کو تھی، دعوت حملے سے پہلے دی تھی۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دیانہوں نے کہا کہ میری ماں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال پرانی سادہ بات پر میری ماں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرا ملک ہمیشہ میری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادہ لوگ ہیں، ہمیں بدنام نہ کریں۔