عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟ سلمان خان کے سوال پر جنید خان کا دلچسپ جواب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
جنید خان نے کہا کہ ’کیا آپ ان (عامر خان) کو انکی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں‘۔
شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا کہ وہ اور سلمان ایک دوسرے کے بچپن کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے بتایا، ’بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان اور میں نے دوسری جماعت میں ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں سلمان دوسرے اسکول منتقل ہو گئے۔‘
اس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا‘۔ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا، ’آپ ہمیں بچپن کے دوست کہہ سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ جنید خان جلد سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ فلم لویاپا میں جلوہ گر ہوں گے جو 7 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
دوسری جانب بگ باس سیزن 18 کا تاج اداکار کرن کے نام ہوچکا ہے انہوں نے گھر کے اندر اور باہر سے بےشمار ووٹ حاصل کر کے بگ باس سیزن 18 کے فائنلسٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔