شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان کے نامور کرکٹ شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکارہ اور کرکٹر حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد دوحا کے ایک فیشن ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
دوحا کے اس ایونٹ میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے کئی نامور چہرے شامل تھے، ثنا جاوید اور شعیب ملک نے بھی اس تقریب میں اپنی موجودگی سے چار چاند لگادیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی دوحا میں ریمپ واک کو فیشن کی دنیا کا ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا اور ستائشی کمنٹس کیے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریمپ واک
پڑھیں:
ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ اگر سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہو جائیں تو ان کا کھرا بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہناتھا کہ ’’جب ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں گی تو ان کا کھرا بھی فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا، جو حقیقت ہے وہ کسی کو سننے دیں، وہ الگ بات ہے کہ یہ حقیقت آپ کو پسند نہ آئے ، مگر حقیقت یہی ہے کہ آپ جیسے لوگوں نے تجزیے کر کر کے لوگوں کی ذہن سازی کی ، بربادی کر دی، نہ اس وقت چپ کرتے تھے اور نہ ہی آج چپ کر تے ہیں۔‘‘
نور مقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کر دی
جاوید لطیف نے ارشاد بھٹی کی کتے والی کر دی اگر ارشاد بھٹی کی بھی انوسٹیگیشن کی جاۓ تو کھرا فیض حمید کی طرف ہی نکلے گا ارشاد بھٹی کی شکل دیکھنے والی ہوگئی۔۔۔???? pic.twitter.com/35r4CEjby7
— خرمی (@khurmi_5) July 22, 2025مزید :