امریکا میں انڈوں کی قیمت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
امریکا میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔
امریکی ادارۂ شماریات کے مطابق دسمبر میں ایک درجن اعلیٰ کوالٹی کے بڑے انڈوں کی اوسط قیمت 4.15 ڈالرز تھی، اسی کوالٹی کے انڈوں کی قیمت دسمبر 2023ء میں 2.51 ڈالرز تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈوں کی قیمت میں رواں سال 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمۂ زراعت کے مطابق 2024ء کی آخری سہ ماہی میں 2 کروڑ سے زیادہ انڈے دینے والی مرغیاں مر گئی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انڈوں کی قیمت کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔