7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔
پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا
پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل کا ہے، کیس پر آج چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی،حکام کا کہنا تھا کہ کیس میں ایک ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے، گذشتہ روز کامبنگ آپریشن میں کئی شواہد تحویل میں لیے تھے،پولیس نے مزید بتایا تھا کہ ایک بیڈشیٹ، رسی کو تفتیشی ٹیم نے سیل کیا تھا جبکہ ٹینک سے ایک ٹوپی اور بال بھی ملی تھی۔
پولیس حکام نے کہا کہ بچے کے منہ اور حاجت کی جگہ سے بھی سیمپل لیے ہیں، صرف ڈی این اے کا انتظار کر رہے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 21 جنوری ، 2024
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا
—فائل فوٹوبلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا، آئندہ چند روز میں کئی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل اور کچھ سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیرِ زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے 2 مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ زرک مندوخیل کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف صوبائی وزراء پر نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
بلوچستان کابینہ میں رد و بدل اور محکموں میں تبدیلی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اختیار وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے پاس ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں کوئی تبدیلی زیرِ غور نہیں۔