مذاکرات کیلئے کوئی تیسرا دروازہ نہیں کھلا، یہ سب حکومتی بوکھلاہٹ ہے. سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم را جہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کوئی تیسرا دروازہ نہیں کھلا، یہ سب حکومتی بوکھلاہٹ ہے،جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر ہماری طرف سے مذاکرات ختم ہوگئے،ہم آئین قانون کے مطابق کیسز کا سامنا کررہے ہیں، پشاور میں امن وامان کی صورتحال پر میٹنگ تھی، شاید حکومت گھبرا گئی کہ ہاتھ سے بات نہ نکل جائے، میرے علم میں نہیں کہ اکیلے بھی کوئی بات ہوئی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک دور وز تک نظرثانی اپیل دائر ہوجائے گی، ہمیں فیصلے پر کوئی پریشانی نہیں ، یہ مضحکہ خیز فیصلہ ہے، اس فیصلے میں ایک بات کی گئی ہے کہ جو پیسہ برطانیہ سے ریاست پاکستان کوملنا تھاوہ پیسا عمران خان اور شہزاد اکبر نے بزنس ٹائیکون کے جرمانوں والے اکاﺅنٹ میں منتقل کروا دیا جبکہ اس میں حکومت پاکستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے. انہوں نے کہاکہ مقدمے اور سزا دینے کیلئے این سی اے کی پریس ریلیز کو بنیاد بنایا گیا وہ پریس ریلیز جو ٹیلی گراف میں شائع ہوئی ساری رقم بزنس ٹائیکون فیملی سے رجسٹرارسپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں آتی ہے جو رقم اکاﺅنٹ میں موجود تھی وہ رقم سپریم کورٹ نے 2023میں حکومت کو دینے کا فیصلہ دیا کابینہ جو دستاویز پیش کی گئی وہ ایک معمول کی خفیہ دستاویزبنائی گئی تھی. معاہدے میں کہا گیا کہ خفیہ دستاویزکو عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے برطانوی عدالت نے بالکل فیصلہ نہیں دیا کہ یہ رقم ریاست پاکستان کی ہے تاثر دیا گیا کہ جیسے رقم چکمہ دے کرسپریم کورٹ اکاﺅنٹ میں منتقل کرائی گئی اور این سی اے کو دھوکہ دیا گیا 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں کچھ بھی نہیں یہ سیاسی بنیاد وں پر بنایا گیا جبکہ این سی اے کو کوئی چکمہ نہیں دیا گیا این سی اے نے معاہدے میں کہا کہ رقم سپریم کورٹ اکاﺅنٹ میں جمع کروائیں تاکہ رقم کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے کہ اس رقم کا کیا کرنا ہے. سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر ہماری طرف سے مذاکرات ختم ہوگئے،حکومتی کمیٹی کامﺅقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتاتوپھر مذاکرات نہیں ہوں گے، ہمارا مﺅقف ہے کہ 9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں غائب کی گئی؟جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہے کہ کیوں مخصوص فوٹیج جاری نہیں کی گئی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوڈیشل کمیشن اکاﺅنٹ میں نے کہا کی گئی
پڑھیں:
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔
مزید :