کراچی: گراں فروشی، 34 دکانیں سیل، 35 لاکھ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی میں گراں فروشوں کی 34 دکانیں سیل کرکے 35 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کی روک تھام کےلیے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 17 گراں فروش گرفتار کیے ہیں۔
کمشنر سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز گراں فروشی کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، شہریوں کو بچت بازاروں سے ریلیف ملنا چاہیے یقینی بنائیں کہ اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں اپنے اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول، پارکنگ نظام، بچت بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء کے رجحان پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں 12جنوری تا 18 جنوری تک 17 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا، 34 دکانیں سیل کردیں جبکہ مجموعی طو پر 35 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع جنوبی میں 11 لاکھ 47 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 3 گراں فروش گرفتار کیے گئے، 4 دکانیں سیل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر کے مطابق ضلع شرقی میں 6 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4 گراں فروش گرفتار جبکہ 16 دکانیں سیل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع غربی احمد علی صدیقی کے مطابق ضلع غربی میں 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق 10 گراں فروش گرفتار کیے گئے، 2 دکانیں سیل کی گئیں اور 5 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کے مطابق ایک لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 3 دکانیں سیل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق 2 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ اور 2 دکانیں سیل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق 5 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 7 دکانیں سیل کی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا دکانیں سیل کی گئیں گراں فروش گرفتار ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔