برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمان ناز شاہ کو دوران الیکشن ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ ملزم ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزاسنائی گئی،جب کہ 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔ یاد رہے کہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی رکن پارلیمان کو ہراساںکرنے ، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔نازشاہ نے برطانوی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اسلاموفوبیا کے خلاف پالیسی دینے میں ناکام رہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔