پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون سے مزید قریب آ سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے اور کلچر ایک ایسا شعبہ ہے جو سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے پنجاب کے کلچر اور روایتی کھانوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ پنجابی ثقافت دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتی ہے۔ ملاقات میں پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، پارلیمانی سیکرٹری شازیہ احمد اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے سٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز نے ملاقات کی جس میں فنکاروں اور پروڈیوسرز کو حائل مشکلات پر تبادل خیال کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکاروں اور پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ فنکار تجاویز دیں ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے۔