ماتلی: تعلقہ اسپتال میں 2 روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کی جانب سے تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری اور اسپتال کی انتظامیہ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے اشتراک سے تعلقہ اسپتال میں 2 روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ قائم کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی رضوان قائم خانی نے کیا۔ 20 اور 21 جنوری کو لگنے والے کیمپ میں سندھ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر ماہرین امراض چشم اور دیگر طبی ٹیکنیشنز نے کیمپ میں مفت طبی خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں امراض چشم میں مبتلا 300 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ جبکہ 50 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا نکھوں کا
پڑھیں:
لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے گلوبل ویلج میں 3 روزہ ثقافتی نمائنش
لاہور میں پنجاب حکومت کی طرف گلوبل ویلج میں لگائی گئی ثقافتی نمائش کا آج آخری روز ہے۔ اس نمائش میں پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں ہاتھ سے بنے ہوئی چیزوں کو پیش کیا گیا ہے۔ نمائش میں 100سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں