Jasarat News:
2025-08-08@17:11:16 GMT

لودھراں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

لودھراں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی

لودھراں میں پانچ روزہ  انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔

لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اعلان کیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے 5روزہ مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی۔ 

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے مزید بتایا کہ اس مہم کے لیے 1553 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1459 موبائل ٹیمیں، 68 فکسڈ ٹیمیں اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں فاسٹ بولر الزاری جوزف کو آرام دے دیا جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

الزاری جوزف (جن کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا) اپنا ورک لوڈ منیجمنٹ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب روماریو شیفرڈ نے آخری ایک روزہ میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور رواں برس وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ کی سیریز میں 0-3  سے کلین سوئپ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے فارمیٹ ورلڈ کپ میں براہ راست پہنچنے کے لیے اہم پوائنٹس پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
  • مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ 
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ
  • فیض آباد احتجاج کیس: گواہوں کے بیانات مؤخر، سماعت ملتوی
  • بنگلہ دیش میں اگلے سال فروری میں انتخابات ہوں گے
  • اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ
  • ملک میں رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ