افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج دہشتگردی کو بڑھاوا دے کر عوام دشمنی کر رہے ہیں :دفاعی ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ دفاعی ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فتنتہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔
دفاعی ماہرین نےکہا ہے کہ یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنةالخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے،اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولےافغان طالبان اور فتنتہ الخوارج دہشتگردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں ۔
دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں سےمحرومی کا شکار اور معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ،عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیےضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سےفتنتہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔
آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے،جسٹس جمال مندوخیل کے اوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس میں مسکراتے ہوئے ریمارکس
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دفاعی ماہرین
پڑھیں:
راولپنڈی بڑی تباہی سے محفوظ؛ فتنۃ الخوارج کا کارندہ بارودی مواد سمیت گرفتار
راولپنڈی:وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، جہاں فتنۃ الخوارج کے کارندے کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، جب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد موسیٰ کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا اور ان پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے دوران بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈز، حفاظتی فیوز وائر، 7فٹ لمبی وائر، 3ڈیٹونیٹرز، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔
مزید انکشافات میں بتایا گیا کہ دہشت گرد ماضی میں متعدد بار افغانستان جا چکا ہے جہاں وہ ٹریننگ حاصل کرتا رہا اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ چند روز قبل اس نے حساس مقامات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھیں، جس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوئے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گرد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں مزید ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔