لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحٰہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کا طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہوں گے۔
پولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم حسیب نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے اسے ناشتے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، جہاں سے وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں بٹھا کر اسے سندر کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لے گیا، جہاں ملزمان نے اس سے اجتماعی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا لی۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی اور اس کے ہینڈ بیگ سے بہن کی چیک بک کے 2 چیک بھی لے لیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔