حکومت کے پاس صرف 7 دن کا وقت ہے، بیرسٹر علی ظفر نے الٹی میٹم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی، 26 ویں ترمیم کے بعد بہت کنفیوژن ہوگئی ہے، القادر کیس کا بیک گراؤنڈ حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب خریدی جب نواز شریف وزیراعظم تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کو سوال پوچھنا چاہیے تھا یہ پراپرٹی کب اور کس کے پیسوں سے خریدی گئی؟ یہ پراپرٹی حسن نواز سے خریدی گئی اور پھر دوبارہ بیچی گئی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نیب نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں بیچی گئی تھی، تحقیقات کے بعد پتا چلا ہمارے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج بروز بدھ 22جنوری سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ کتنا ہوگیا؟ جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔