اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
بدھ کو 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 2 ارب روپے ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافہدریں اثنا ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیے: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 242,541 روپے سے بڑھ کر 242,798 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,337 روپے سے بڑھ کر 222,565 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,372 اور 2,890 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,708 ڈالر سے بڑھ کر 2,711 ڈالر ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک مارکیٹ مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک ایکسچینج سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
آلائشیں اٹھانے کیلئے 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں: میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہر میں صفائی کی صورتِ حال قابو میں ہے، جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتٍ حال ناقابلِ قبول تھی۔
میئر مرتضیٰ وہاب ان خیالات کا اظہار فریئر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چینی کمپنی اور ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کیا، طارق روڈ پر کچھ مسائل تھے وہ حل کیے اور کام چل رہا ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے آلائشوں کو اٹھانے کا نظام سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بنایا ہے، 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو کلکشن پوائنٹس سے لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جاتا ہے۔