کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں لےکر 60 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں اور دیگر اشیاء لےکر 60 سے زائد چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ شام تک پارہ چنار سمیت اپر کرم کے دیگر علاقوں تک پہنچے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے علاقہ بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔
فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔