کراچی سمیت سندھ میں شدیدسردی اوربارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے سرد ہواؤں کے نئے سلسلے سے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت کراچی میں سردی کی لہربرقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے سرد ہواؤں کا سلسلہ شہر میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آسکتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت23جنوری سے سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیںملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-9
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔ صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ائر کوالٹی انڈیکس 275 تک پہنچ گیا، سول سیکرٹریٹ 449، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 441 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل ا?باد میں 377 ، گوجرانوالہ 220 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 270 کو چھو گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔