پاکستان کی مشہور’پاوری گرل‘، اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان قربتوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

کیونکہ احد رضا میر کے ساتھ ساتھ ان کے والدین آصف رضا میر اور والدہ سمرا رضا میر بھی دنانیر کو خاص اہمیت دیتے نظر آرہے ہیں، سمرا رضا میر نے حال ہی میں دنانیر مبین کے لیے اپنے ہاتھوں سے ’دنبہ کڑاہی‘ تیار کی جو کہ دنانیر مبین کی والدہ کی بتائی گئی ترکیب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان کی قربتیں دوستی سے بڑھ کر ہیں۔

اس دنبہ کڑاہی کی جھلک دنانیر مبین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر بھی کی تو صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ صرف دوستی ہے یا کچھ اور؟  جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے اداکارہ رمشا اور احد رضا میر کا بریک اپ ہو گیا ہے، اب یہ خاندان دنانیر کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دنانیر اور احد کا نام ایک ساتھ جوڑا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر کی گریجویشن کی خوشی میں احد رضا میر نے انہیں نوٹوں کا ہار پہنایا جبکہ آصف رضا میر نے مٹھائی کا تحفہ پیش کیا اور انہیں گریجویشن کی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین پہلے تو سمجھے کہ احد اور دنانیر کا رشتہ طے ہونے کے باعث انہیں ہار اور مٹھائی پیش کی جارہی ہے تاہم بعد میں انہیں ویڈیو کی حقیقت معلوم ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shussain Talpur (@sakhawattalpur)

 ڈرامہ ’م سے محبت‘ میں دنانیر اور احد رضا میر کی جوڑی کو ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ لیکن اسی کے ساتھ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو ان کی جوڑی کو صرف ایک آن اسکرین جوڑی کی حیثیت سے نہیں بلکہ دوستی سے بڑھ کر بھی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم مارچ 2022 میں ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں نے خود طلاق کی خبروں پر 3 سال گزر جانے کے باوجود کوئی بات نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احد رضا میر پاکستانی ڈرامے دنانیر مبین م سے محبت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے اور احد رضا میر

پڑھیں:

جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا

مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔

جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 
  • طلاق کے بعد انجلینا جولی کی جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ سے بڑھتی رومانوی قربتیں ؟
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو