ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامرضیاء نے بشریٰ بی بی کی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
وکیل انصر کیانی نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، ان کا حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔
پراسیکیوٹر زاہد آصف نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش نہیں ہوئیں، ان کی ضمانت خارج کی جائے، بشریٰ بی بی کے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی نے پھر استدعا کی کہ بشریٰ بی بی ہر کیس کا دفاع کر رہی ہیں، پولیس جیل جا کر انہیں شاملِ تفتیش کر لے۔
پراسیکیوٹر شاہد آصف نے کہا کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے، بشریٰ بی بی کی حاضری لازمی ہے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
ایمان قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع
---فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔
یونیورسٹی کی طالبہ 22 سالہ ایمان کے ہاسٹل میں قتل کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم فیروز کو دو دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی...
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل ریکوری کے لیے اسے جھنگ لے جانا ہے اور وقوعہ سے متعلق ویڈیوز کا فرانزک بھی کروایا جانا ہے۔
یاد رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔