پاکستان تحریک انصاف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام مبارکباد کے پیغام میں یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ امن، انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا پرچم بلند کریں  گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے

On behalf of Imran Khan and party leaders, Pakistan Tehreek-e-Insaf extends its congratulations and warm wishes to President Donald Trump @realDonaldTrump on his inauguration as the 47th President of the United States of America.

We trust that President Trump will champion… pic.twitter.com/v4MuBQYSmS

— PTI (@PTIofficial) January 22, 2025

’عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاستہائے متحدہ امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر  مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ ‘

مزید براں پوسٹ میں کہا گیا ہے’ہمیں یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں امن، انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے علمبردار ثابت ہوں گے۔

پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک کی گئی ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکا کے دوران  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے ساتھ واک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2 سال پورے ہونے کو آئے ہیں، 5 دن میں 3 سزائیں سنائی گئیں، انہیں 45 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہاؤس وائف، ہمارے لیڈر کی شریک حیات کو سزا دی گئی تاکہ عمران خان پر دباؤ بڑھے، اس سب کے باوجود ہم اس نظام کا حصہ رہے، ایوان میں رہے، بائیکاٹ نہیں کیا، دھرنا نہیں دیا، ایوان سے باہر اسمبلی نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو پارلیمان سے نکالا جارہا ہے تو کون لوگ ہیں جو اس نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلے اور ہمارا لیڈر باہر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان مضبوط ہو، ایسے حالات میں پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی عمران خان کے سامنے یہ بات رکھے گی کہ کیا ہم نے ایوان کا بائیکاٹ کرنا ہے یا ایوان میں رہنا ہے یا ہم نے تحریک چلانی ہے، پارٹی اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور شبلی فراز سمیت 108 افراد کو سزا سنائی ہے۔

خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

فیصلے کے مطابق، حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں 185 میں سے 108 افراد کو مجرم قرار دے کر سزائیں سنائی گئیں، جب کہ باقی 77 افراد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔

غلام محمد آباد تھانے میں درج دوسرے مقدمے میں 66 میں سے 58 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ 8 افراد بری ہو گئے۔

عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز، اور زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا دی گئی، جو اس مقدمے میں سب سے کم سزا ہے۔

عدالت نے دیگر اہم شخصیات، جن میں خیال کاسترو، فواد چوہدری، اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی شامل ہیں، کو مقدمے سے بری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
  • جمہوریت کا احترام کریں، عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیں: قاسم خان
  • آئین سے باہر نکلنے والے کو نہ حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی
  • عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا آئین، قانون اور انسانیت کی توہین ہے، حلیم عادل شیخ
  • کراچی: دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستانی پرچم آج گورنر ہاؤس میں لہرایا جائے گا
  • انگولا: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ
  • انسانی حقوق کا خون آلود طنز
  • انسانی حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
  • اراکین اسمبلی کو سزا، جمہوریت کے لئے افسوس کا دن ہے،بیرسٹر گوہر
  • آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل