Jang News:
2025-08-05@01:01:20 GMT

شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے  138.63 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران کار سے  1.2 کلوافیون اور 2.

4 کلوچرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر پر برطانیہ کے لیے بُک جیکٹ سے429 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی۔

کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سپلائی کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے1231 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

کراچی میں بھی کارروائی کے دوران ٹرک سے78 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

ادھر اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ   ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب مرد اورخاتون سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان اے این ایف کو گرفتار کلو گرام

پڑھیں:

ڈی جی خان: مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد، 4 افراد گرفتار

— فائل فوٹو

اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ: بیگ سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد، خاتون گرفتار
  • کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • ڈی جی خان: مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد، 4 افراد گرفتار
  • کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
  • اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد