بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔
اپنے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کا صفایا کر کے مقامی ماہی گیروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے حل کے لیے ایک قومی جرگہ تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اسلام آباد، گوادر، کوئٹہ اور کراچی کو موٹروے لنک بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہء حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹر ایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔