پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فون پی ا ئی اے
پڑھیں:
گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
سندھ کے شہر گھوٹکی میں چھ پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے نتیجے میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے مطابق ایک پولیس اہلکار محمد ساجد کولاچی کو ڈاکوؤں سے تعلقات اور رابطے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر اور غفلت برتنے پر برطرف کیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران ک کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں میں جمیل احمد مہر، ظہور احمد مہر، امید علی رک، امداد اللّٰہ مہر اور منظور حسین خلجی شامل ہیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، فرائض میں غفلت برتنے والوں کی فورس میں جگہ نہیں ہے اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔