سونے کی قیمت میں 750 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج 750 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 641 روپے کم ہوکر 245799 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آ گیا،30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 287900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرمہنگا ہوا تھا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فی تولہ سونے کی قیمت روپے کی میں فی
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔