زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
زبیر موتی والا—فائل فوٹو
زبیر موتی والا نے چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔
زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا مالی معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ “میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں، اس لیے یہ سب میری مینجمنٹ دیکھتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں پر بحث جاری ہے، تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ اور زمینی فنکار مانتے ہیں، جو کہانی اور کردار کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔