اس وقت بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے، فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
این سی کے صدر نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ یہاں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370 پر کشمیر کی نیشنل کانفرنس کی حکومت کو نشانہ بنانے پر آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی۔ یہاں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کے درج فہرست ذاتوں کے کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی کو خود کا جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ یہ وہی پارٹی تھی جس نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا جبکہ ہم نے اور کانگریس نے پی ڈی پی سے ایسا نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 مہاراجہ نے 1927ء میں جموں کے ڈوگروں کے تحفظ کے لئے لایا تھا نہ کشمیریوں کی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ یہاں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ جموں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے، وہ مسلامنوں کے ڈر سے کشمیر نہیں جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ وہ کس چیز سے ڈرتے ہیں، کیونکہ وہ آبادی کا 80 فیصد ہیں۔ کانگریس پارٹی کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ عمر عبداللہ کی حکومت نے اتحادی شراکت داروں سے مشورہ نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے، کوئی بھی حکومت کو شرائط نہیں لگا سکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ نے نے کہا کہ
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔