بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے: بیرسٹر گوہر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات کال آف کا کہا، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی خواہش تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات کال آف کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مذاکرات ختم کرنے کا اعلان بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر میں مذاکرات پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق مسلم لیگ نون کی سینیٹر کا سینٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل سینیٹ میں جمع ہو گیا، بل مسلم لیگ نون کی سینیٹر انوشہ رحمان نے جمع کروایا۔ بل کے متن کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ پرائیویٹ ممبر بل میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 3 اور دفعہ 5 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
دفعہ 3 کے تحت کمیشن کو انتظامی خودمختاری کے ساتھ مالی خودمختاری بھی حاصل ہے، مجوزہ ترمیم سے ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔ ایس ای سی پی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 5 کی شق 4 کے تحت کمشنرز اور چیئرمین کا معاوضہ کمیشن مقرر کرتا ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت تنخواہ کا تعین بورڈ وفاقی حکومت کی منظوری سے کرے گا۔ کمیشن کا چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہوں بارے فیصلے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔