سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، فیچرز اور قیمت کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سام سنگ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے ذہانت اور جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون لانچ کر دیا ہے۔
جمعرات کو کمپنی نے سام سنگ 3 ویرینٹس کے ساتھ گلیکسی ایس 25 سیریزلانچ کردی ہے۔ اس سیریز کا سب سے مہنگا ماڈل گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون ہے۔ اسمارٹ فون میں فلیگ شپ فیچرز، ایک جدید اور طاقتورپروسیسر، اے آئی فیچرزاور بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزمیں گلیکسی ایس 25، ایس 25 پلس اورایس 25 الٹرا شامل ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزکودنیا بھرمیں ایک ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزاسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں 12 جی بی رینڈم ایکسَس میموری ’ریم‘ شامل کی گئی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا اسمارٹ فون کے فیچرز اور اس کے بارے میں تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزسام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز لانچ کے بعد 23 جنوری 2025 سے تمام بڑے آن لائن اور آف لائن ری ٹیلرز پر پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ صارفین آن لائن بھی سام سنگ کی خریداری کے آرڈر دے سکتے ہیں۔ فون کی فروخت کا آغاز 7 فروری 2025 سے ہو گی۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا خصوصیاتسام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا میں 6.
فوٹوگرافی کے لیے سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا اسمارٹ فون میں بیک پینل پر200 میگا پکسل پرائمری کیمرہ ہے، اس کے علاوہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا سینسر شامل کیا گیا ہے
اس لگژری ون میں سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری پاور بیک اپ فراہم کرتی ہے اور 45 واٹ وائرڈ چارج کو سپورٹ کرتی ہے۔ تاہم آپ کو الگ سے 45 واٹ چارجر خریدنے کی ضرورت ہوگی، اس فون میں وائرلیس چارج 2.0 اور وائرلیس پاور شیئرنگ کا فیچر بھی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 کے ورژنزسام سنگ گلیکسی ایس 25 3 ویرینٹس میں لانچ کیا گیا ہے، جس میں 12 جی بی رینڈم ایکسس میموری یعینی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے یہ اس سیریز کا سب سے سستا موبائل ہے۔
اسی کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہو گا جبکہ 12 جی بی ریم اور 1 ٹیرا بائٹس (ٹی بی) اسٹورج کے ساتھ سب سے مہنگا اور جدید ترین ویریئنٹ دستیاب ہے۔
سام سنگ کی گلیکسی ایس الٹرا سیریز کمپنی کا نان فولڈنگ اسمارٹ فونز لائن اپ میں سب سے زیادہ جدید اور مہنگا ترین فون ہے ، خصوصیات کے لحاظ سے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی یہ سام سانگ کا سب سے جدید ترین فون ہے۔
سام سنگ نے گوگل کے ساتھ مل کر اسمارٹ فونز میں جدید ترین جنریٹو مصنوعی ذہانت (جنریشن اے آئی) فیچرز لانے میں پہل کی ہے۔
اس نے گلیکسی ایس 25 سیریز میں مصنوعی ذہانت کے زیادہ سے زیادہ فیچر پیش کرتے ہوئے مختلف زبانوں میں اپ گریڈ کیا ہے جس نے ایپل اور اس کی مصنوعی ذہانت کے فیچر کو بھی پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی قیمت کیا ہو گی۔بھارت میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1،29،999 روپے ہے جو کہ پاکستان 418983.27 روپے ہے جبکہ پاکستان میں اس موبائل کی متوقع قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 999 روپے بتائی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹوریج جی بی سام سنگ سام سنگ گلیکسی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا فولڈنگ فیچرز قیمت کیمرہ گلیکسی میموریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹوریج سام سنگ گلیکسی فیچرز کیمرہ گلیکسی مصنوعی ذہانت اسمارٹ فون کیا گیا ہے شامل کی فون میں کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو بھر جنگ ہوگی اور وہ آخری ہوگی: پیرپگارا
---فائل فوٹوجی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو بھر جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہے گا۔
حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں ب آ جاتا ہے۔
خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ افواج پاکستان کو مثالی کامیابیوں پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتا ہوں، افواج پاکستان نے بھارت کو سبق سکھایا جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا، پاک فوج کا جواب بھارت کو عمر بھر یاد رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو صوبوں کو سنبھال سکے، پاک فوج نے ہی اب تک ملک کو سنبھالا ہے، آئندہ بھی پاک فوج ہی سنبھالے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ حر جماعت کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، یہ لوگ اپنی اولاد کو پڑھارہے ہیں جس پر مجھے خوشی ہورہی ہے۔