اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کا اہم اجلاس پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی اور ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس کے صدور اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے ہر کارکن اور عہدیدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ دستور کا بغور مطالعہ کرے۔ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے دستور اور کتاب رہنمائے مسولین پر عمل درآمد کیا جائے۔ دستوری طور پر ضلعی شوریٰ کے سال میں کم سے کم تین اجلاس لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز اور مظلوموں کی ترجمان ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے مختلف تنظیمی اضلاع میں پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں احتجاجی دھرنے دیئے اور مظاہرے کئے۔ حکومت پاراچنار کا راستہ پرامن بناتے ہوئے اسے عوام کی آمدورفت کے لئے کھول دے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ضلع کرم میں پائیدار امن کے لئے امن معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر سید ضیاء آغا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا  بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کانفرنس "آزادی اور ہماری زمہ داریاں"
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب 
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب 
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال