فلم ’آزاد‘ نے خاندانی نام کے سہارے کامیابی حاصل کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بالی ووڈ فلم ’آزاد‘، جس میں رشا ٹھڈانی (رفیعہ ٹنڈن کی بیٹی) اور آمان دیوگن (اجے دیوگن کے بھتیجے) نے ڈیبیو کیا، باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں صرف 4.05 کروڑ روپے کمائے اور پیر کو کمائی 60 لاکھ تک گر گئی۔
رشا اور آمان کی خاندانی شوبز تعلقات کے باوجود، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلمی نقادوں کے مطابق، کہانی کی کمزوری اور بے رنگ اسکرپٹ اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔
تجربہ کار فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے جان تھی اور اس میں ڈرامے اور جذبات کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا حصہ مکمل طور پر غیر دلچسپ تھا، اور دوسرے حصے میں کہانی کا آغاز ہوا۔ لیکن تب تک ناظرین بیزار ہو چکے تھے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں خاندانی تعلقات کی بجائے شائقین معیاری مواد کو ترجیح دیتے ہیں۔ فلمی صنعت کو نئے چہروں کو متعارف کروانے کے لیے کہانی پر زیادہ توجہ دینی ہوگی اور جدید مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
ترن آدرش کے مطابق، ’’آمان دیوگن نے مخلصانہ اداکاری کی اور رشا خود اعتمادی سے بھرپور نظر آئیں، لیکن ان دونوں کو بہتر اسکرپٹ کی ضرورت تھی۔‘‘
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
فرانس کے کائلان ایمباپے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
Kylian Mbappé receives the 2024/25 European Golden Shoe ????
He’s the first Real Madrid player to win it since Cristiano Ronaldo ???? pic.twitter.com/Sfzj2tlMT4
ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے کو 2024/25 سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے یورپی گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
فرانسیسی اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کیے تھے جس میں لا لیگا میں کیے گئے 31 گول بھی شامل ہیں۔
اس اعزاز کے ساتھ کائلان ایمباپے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Kylian Mbappé won the Golden Boot with 3 iconic numbers. ⭐???? pic.twitter.com/fFHB2RhSL2
— Madrid Xtra (@MadridXtra) October 31, 2025