City 42:
2025-04-25@07:47:39 GMT

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ویب ڈیسک : صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدر  نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پڑھیں:

نہروں کا ایشو مشترکہ مفادات کونسل طے کرے گی

سٹی42:  پاکستان کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سٹیٹسمین شپ صلاحیتوں کا عملی اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا اور بھارت کی ہندوتوا کی عامل متعصب حکومت کے پاکستان کو دیئے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لئے کندھے سے کندھا  جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔

بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اختلاف کا سبب بننے والے ایشوز پر افہام و تفہیم سے فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں  اس امر کا اعلان کیا کہ نئی نہریں مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بعد بنیں گی۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

میڈا کے سامنے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے ہونے تک نئی نہریں نہیں بنیں گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس  2 مئی  کو ہو گا۔ 

بلاول بھتو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آج ملاقات میں صرف یہ طے کیا کہ نئی نہریں نہیں بنیں گی جب تک کہ مشترکہ مفادات کونسل مین اس موضوع پر اتفاق رائے نہ ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات سے خطہ غیر مستحکم ہو چکا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
  • پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • نہروں کا ایشو مشترکہ مفادات کونسل طے کرے گی
  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
  • بلدیاتی ادارے اور پارلیمنٹ
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
  • کینالز منصوبہ: پی پی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلاکر نہروں کا مسئلہ حل کیا جائے، پیپلز پارٹی
  • پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم