فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان کے کپڑے بھی اتار کر انہیں برہنہ کر دیا گیا ہے۔ جنین بٹالین نے کہا کہ اتھارٹی کی ملیشیا نے قابض افواج کے ساتھ اپنا مشترکہ مشن جاری رکتھے ہوئے مزاحمت کاروں کا تعاقب کیا۔ عباس ملیشیا نے جنین میں ایک گھر پر بھی چھاپہ مارا، شہر کے جنوب میں واقع گاؤں مثلث الشہدا میں ایک چوکی قائم کی، اور ایک رہائشی عمارت کے دروازے توڑ دیے، اس پر دھاوا بول دیا اور مزاحمت کاروں کی تلاش شروع کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے جنین کے دیہات میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور شہریوں کی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے قابض فوج کو مطلوب افراد کا تعاقب کیا ہے۔ جنین بٹالین کے زیر حراست افراد میں محمد الحسری، صہیب الحسن اور سمر مراد شامل ہیں۔ جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے، پی اے فورسز نے شہر میں مزاحمتی جنگجوؤں اور جوانوں کا تعاقب تیز کر دیا ہے، اور 30 ​​سے ​​زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت مصعب الدمج، أحمد أبو عميرة، واثق أسامة اغبارية، يوسف درويش، محمود أبو نحل، فادي وهدان، ريان الصفوري، محمود الالوب، جعفر عرعراوي، عمر حماد، محمود النبهان، حسان البدي، سعيد عود، قيس جبارين، احمد جعايصة، أحمد السعدي، محمود الدبعي، محمد ابو عميرة، احمد أبو سرايا، محمد أبو طبيخ، محمد سوقية، إبراهيم أبو عزيز، طارق البلو ، عدي جعايصة، محمود العامر، جهاد طالب، اور صهيب تركمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مزاحمت کاروں عباس ملیشیا اتھارٹی کی کو گرفتار

پڑھیں:

جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔  یاسمین راشد نے کہا جو خود آزاد نہ ہو ہمیں کیا آزادی دے گا۔ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں، آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق و سچ پر کھڑے ہیں، ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ جنہیں سزا ملی وہ بھی میری طرح بیگناہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • اسرائیل کے مغربی کنارے پر خودساختہ خودمختاری کے اعلان کی عرب واسلامی ممالک کی شدید مذمت
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  
  • طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا
  • اسلام آباد: کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا
  • گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • اگر شام ٹکڑے ٹکڑے ہوا تو ہم میدان میں کود پڑیں گے، ترکیہ